ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ملز،گودام اور گھروں میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی گندم بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا
جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن سےدیگر صوبوں اور اضلاع کو بھی غیر قانونی ترسیل روکی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرز گندم کی خریداری مہم،ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی ترسیل پر کارروائی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کریں۔کمشنر ڈی جی خان کو یکم اپریل سے 18 مئی تک کی گئی کارروائی رپورٹ پیش کردی گئی جس کے تحت ڈی جی خان ڈویژن سے غیر قانونی ترسیل پر میں 10518 میٹرک ٹن گندم اور 128 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیا گیا۔474 گاڑیاں بند،128 مقدمات درج کرکے 108 افراد گرفتار کئے گئے
گندم خریداری مہم کے تحت چاروں اضلاع سے پانچ لاکھ 42 ہزار 288 میٹرک ٹن گندم خرید کرلی گئی۔ضلع ڈیرہ غازی خان نے122337 میٹرک ٹن گندم خریدی۔ضلع راجنپور نے 2055130 میٹرک ٹن،ضلع لیہ نے 97331 اور ضلع مظفر گڑھ نے 125245 میٹرک ٹن گندم خرید کرلی۔ڈی جی خان ڈویژن میں ذخیرہ کی گئی 13 لاکھ 344 میٹرک ٹن گندم بھی ضبط کی گئی ہے چاروں اضلاع سے دس ذخیرہ اندوز گرفتار کرکے دس مقدمات بھی درج کئے گئے۔ویڈیو لنک اجلاس میں سینسس،پرائس کنٹرول، چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر عملدرآمد اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔