امارات سے کراچی آنے والے 3 مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص

کراچی ( بیورو رپورٹ ) پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے مزید تین کیس سامنے آگئے۔بین الاقوامی پروازوں سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان میں ایک صومالی باشندہ اور دو پاکستانی شامل ہیں۔دبئی سے کراچی پہنچنے والا صومالی باشندہ بشیر مالم فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 329 سے کراچی آیا۔ مسافر کی اسکیننگ کے بعد اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔شارجہ سے کراچی آنے والے مسافر ایوب خان اور محمد جاوید بھی منکی پاکس کا شکار نکلے۔ دونوں مسافر شارجہ سے پرواز نمبر جی نائن 548 سے کراچی آئے ہیں۔تینوں مسافروں کو ابتدائی کارروائی کے بعد محکمہ صحت نے بھٹائی آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا۔ملک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ایئرپورٹس اور بندرگاہوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں جو تمام ایئر اور سی پورٹس پر لاگو ہوں گی۔

دوسری طرف وفاقی حکومت نے منکی پاکس کی ویکسین کے حصول کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وباء کے تدارک کے لیے سیکریٹری ہیلتھ کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کورونا اور منکی پاکس کے حوالے سے منصوبہ بندی اور آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام صوبائی ہیلتھ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ صوبوں میں منکی پاکس کے سامنے آنے والے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔منکی پاکس کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ‏پاکستان میں اس وقت منکی پاکس سے نمٹنے کے لیے کوئی ویکیسن موجود نہیں ہے۔

Read Previous

اسٹیٹ بینک نے حج کے لئے 50ملین ڈالرز کی پہلی قسط جاری کردی

Read Next

بھارتی پولیس کی وین کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا؛11 اہلکار ہلاک