جمائما گولڈاسمتھ نے پاکستانیوں کیلئے ’خصوصی پیغام‘ جاری کر دیا

لندن: ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی قوم کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کیلئے جمائما نے پیغام میں اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم ’?What’s Love Got To Do With It‘ پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔

جمائما نے لکھا کہ ’پاکستانیو! جائیں اور جاکر سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں ہماری فلم ’?What’s Love Got To Do With It‘ پاکستان میں ریلیز ہو چکی ہے‘۔

پاکستان میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی فلم ریلیز ہونے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین اور پاکستان شوبز کے اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ جمائما کی فلم ’?What’s Love Got To Do With It‘ 24 کو برطانیہ میں ریلیز کی گئی تھی جو اب پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ فلم میں پاکستانی رسم و رواج اور رواتیوں کی عکاسی کر کے مسلمانوں کے ایک مثبت انداز میں نمائندگی کی گئی ہے۔

Read Previous

خالصتان تحریک؛ مودی سرکار کا بھارتی پنجاب میں گورنرراج نافذ کرنے کا سازش

Read Next

بیوی کے آشنا کیساتھ بھاگنے پرشوہر نے انتقاماً آشنا کی بیوی سے شادی کرلی