لانگ مارچ میں وکلا پر تشدد کا معاملہ؛ رانا ثنااللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور ( بندیا اسحاق ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کیس میں عدالت نے رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر حیدر نامی شخص نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی،

جس میں استدعا کی گئی تھی کہ لانگ مارچ کے دوران پولیس نے وکلا کو رانا ثنااللہ کے ایما پر تشدد کا نشانہ بنایا، عدالت وزیرداخلہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کرنے کے خلاف درخواست پر رانا ثنااللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

Read Previous

یوکرین روس جنگ سے خطے کو مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Read Next

فسادی مارچ کو کسی صورت اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ