اخوت کے اشتراک سے کوہ سلیمان میں پانی کی فراہیمی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی : کمشنر

ڈیرہ غازی خان حکومت پنجاب اور این جی او اخوت کے اشتراک سے کوہ سلیمان میں پانی کی فراہمی،آئی ٹی کی تعلیم اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی اس حوالے سے ایم او یو سائن کیا جائیگا۔کمشنر آفس میں کمشنر محمد عثمان انور اور اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،پولیٹیکل اسسٹنس اور دیگر افسران موجود تھے

ڈیرہ غازی خان اور راجنپور کے کوہ سلیمان کی ایک ایک یونین کونسل کو ماڈل پائلٹ پراجیکٹ کے تحت شروع کیا جائیگا کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان کی 9 یونین کونسلوں کی 80 مواضعات اور راجنپور کی دو یونین کونسلوں کے 31 مواضعات میں خشک سالی
کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے.اخوت کے بانی وچیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہاہے کہ انتظامیہ کی مشاورت سے علاقہ کی ضرورت کے مطابق کام کیاجائے گا.

قبائلی علاقوں میں پہلے سے موجود تالاب بہتر کرنے کے ساتھ پانی کی فراہمی کیلئے موجودہ ٹینکرز کی تعداد دوگنا کرتے ہو ئے 28کی جائے گی. چار نئے ٹیوب ویل، پمپنگ مشینری اور سولر سسٹم دیئے جائیں گے. ٹیوب ویل کی دیکھ بھال کیلئے کمیونٹی کو تربیت دی جائے گی. نئے تالابوں کی تعمیر، کچے تالابوں کو پختہ کرنے، کم مدت اور مستقل حل کی سکیم متعارف کرائی جائے گی.

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے کوہ سلیمان کے پچاس بچوں کو آئی ٹی کی تربیت بھی دی جائے گی. اجلاس میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،جمیل احمد جمیل،پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک،جام محمد افتاب،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید،ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم،شہزاد قدیر،تنزیل علوی اور دیگر افسران موجود تھے۔

Read Previous

سونیا اور راہول گاندھی کو منی لانڈرنگ کیس میں سمن جاری

Read Next

اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہیں کیے تو فوج تباہ ہوگی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہوجائیں گے، عمران خان