یوکرین کی اپنے ہی علاقے خیرسون میں بمباری، متعدد شہری ہلاک

ماسکو: یوکرین کی جانب سے اپنے ہی علاقے خیرسون کے قریب شدید بمباری کی گئی، جس میں متعدد شہری ہلاک ہوگئے۔روسی نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے خیرسون کے قریب ایک سے زائد گاؤں میں شیلنگ کی، جس میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔

وزارت نے اس متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی کہ کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے، یا گولہ باری کب ہوئی جبکہ رپورٹ پر اب تک یوکرین کا کوئی ردعمل نہیں آیا۔واضح رہے کہ یوکرین کا علاقہ خیرسون اس وقت روس کے قبضے میں ہے۔

Read Previous

رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

Read Next

1945 میں اطالوی خاتون سے چرائے گئے کیک کا متبادل امریکی فوج نے واپس کردیا