کوہ سلیمان کے علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے پینے کےلئے پانی فراہم کیا جائے گا؛ چیف سیکرٹری پنجاب

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت اور چولستان سانحہ کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کےلئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

دونوں اضلاع کے پولیٹیکل اسسٹنٹ کے دفاتر کو کنٹرول روم میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے ڈیرہ غازی خان کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کے آفس میں 0649260173 پر قائم کنٹرول روم کا افتتاح کرنے کے بعد پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اکرام ملک کے ہمراہ پودے بھی لگائے۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت پولیٹیکل اسسٹنٹ آفس میں اجلاس بھی منعقد ہوا کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے کوہ سلیمان کے علاقوں میں انسانوں اور جانوروں کے پینے کےلئے پانی فراہم کیا جائے گا۔اس سلسلے میں دونوں اضلاع کے تھانے ذیلی کنٹرول روم ہوں گے ۔

بی ایم پی فورس کے ایس ایچ اوز روزنہ کی بنیاد پر پانی سے متعلق رپورٹ دیں گے۔ہنگامی حالات پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت محکمے بروقت ریسپانس کریں گے۔کنٹرول روم میں مصدقہ اطلاع پر واٹر لاری ایک گھنٹہ کے اندر متعلقہ جگہ پر پہنچائیں۔کمشنر ڈی جی خان نے واٹر سپلائی کے ٹیوب ویل کےلئے بجلی کی مسلسل فراہمی اور متبادل انتظامات کی ہدایات دیں۔

پبلک ہیلتھ اپنے فلٹریشن پلانٹ فنکشنل رکھیں گے۔لاریاں کرایہ پر لے کر قلت والے علاقوں میں پانی پہنچائیں گی۔فورٹ منرو میں بھی سیاحوں کےلئے منرل واٹر کی وافر مقدار میں دستیابی کےلئے کے ایس ڈی اے کو ہدایت کردی ہے۔کوہ سلیمان میں چارہ کی قلت پر لائیو سٹاک بھوسہ،چوکر اور دیگر انتظامات کرے گا۔

Read Previous

تاج محل اراضی کی ملکیت پر بی جے پی کی نئی شرانگیزی سامنے آگئی

Read Next

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب پر14 مئی کو فرد جرم عائد ہوگی،عدالت