ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم سے بین المذہب ہم آہنگی وفد کی میٹنگ۔ امن کے قیام کےلیے بین المذاہب ہم آہنگی وفد کی تعاون کے تسلسل کی یقین دہانی۔ کسی شرپسند عناصر کو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاے گی ۔آر پی اوتفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد سلیم نے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد سے ریجنل پولیس آفس میں میٹنگ کی ۔وفد کے شرکاء میں 1۔ علامہ قاری عبدالغفور سیفی2۔حافظ عمرفاروق مکی 3۔یونس پرویز مسیح 4۔سلیم الیاس مسیح 5۔پیٹرجوزف گل مسیح 6۔مخدوم محمدزاہد قریشی7۔ مولانا عبدالمتین 8۔مولانامحمدلطیف سپل 9۔قاری محمد اسلم لنُڈ شامل تھے ۔
بین المذاہب ہم آہنگی وفد نے آر پی او محمد سلیم پولیس کی جانب سے پروفیشنل پولیسنگ کی بدولت ڈیرہ غازی خان میں بین المسالک اور بین المذاہب مثالی ہم آہنگی سے امن قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور امن کے قیام کےلیے بین المذاہب ہم آہنگی وفد کے تعاون کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی ۔آر پی او محمد سلیم نے بین المذاہب ہم آہنگی وفد سے میٹنگ کے دوران کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی نہایت اہم ضرورت ہے ۔ بین المذاہب ہم آہنگی سے ہی معاشرے میں تحمل و برداشت اور امن کا قیام ہوسکتا ہے ۔معاشرے میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کا ہرطبقہ اپنا کردار ادا کرے۔ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون سے ہی مثالی پرامن معاشرے کا قیام ممکن ہے کسی شر پسند عناصر کو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاے گی ۔