چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا

لاہور ( کرائم رپورٹر ) نشتر کالونی میں چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل محلہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور درگت بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور نشتر کالونی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے گلی میں کھیلنے والی دو بچیوں میں سے ایک کو پکڑا اور خالی پلاٹ پر لے جاکر اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا جس پر دونوں بچیوں نے شور مچایا تو اہل محلہ جمع ہوگئے۔

محلے والوں نے بچی کو چھڑایا اور ملزم کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Read Previous

امیر عبدالقدیر اعوان 17 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

Read Next

مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان