پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار

لاہور ( بندیا اسحاق ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ترجمان اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا۔اس سے قبل پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Read Previous

سوشل میڈیا پرریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار

Read Next

لانگ مارچ؛ اسلام آباد سے پشاور اور کراچی تک اہم شاہراہیں بند، ریڈ زون سیل