پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے

اسلام آباد ( شبیر سدوزئی ) پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان کو پکڑ کر اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے۔ پاک فوج کے نام سے جعلی اکاؤنٹس چلانے والے ملزمان پکڑے گئے، اور انکشاف ہوا ہے کہ میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس فیک تھے، جب کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا اور تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے، پی ٹی اے نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Read Previous

سپریم کورٹ کا حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس

Read Next

ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کو جعلی کہا تو توہین عدالت لگے گی، لاہور ہائیکورٹ