ڈیرہ غازی خان کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اینڈ ایمپلی مینٹیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن دکانوں،واٹر سپلائی اور دیگر واجبات کی وصولی کےلئے سخت کارروائی کرے۔نادہندگان کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نکالے گئے265 افراد کو بحال کردیا گیا ہے اب شہر میں”صاف پنجاب مہم”کو کامیاب کرایا جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شہر میں کلین اینڈ گرین مہم کو جاری رکھا جائے۔
پارکس،چوک،گرین بیلٹس اور میڈینز مزید بہتر کئے جائیں۔پی ایچ اے زیر تعمیر پراجیکٹ دی گئی مدت کے اندر مکمل ہونے چاہیئے۔شہر،بازار، چوکوں میں ٹریفک روانی اور محفوظ کے اقدامات کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کےلئے مزید دو ہیلی کاپٹر حاصل کررہے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ضلع کونسل کے ذریعے معاملات کو بھی بہتر کیا جائیگا۔