ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی ہوگئے

لاہور ( بندیا اسحاق ) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفی دے دیا حلقہ پی پی 209 خانیوال سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

فیصل خان نیازی نے اپنا استعفی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو پیش کردیا۔ فیصل خان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بہت پہلے راستے جدا کرچکا ہوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔

Read Previous

عمران خان کا 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

Read Next

بندہ مومن کے قلب کی قساوت کا سبب اللہ کی دی ہوئی بے شما ر نعمتوں کی ناشکری ہے۔۔امیر عبدالقدیر اعوان