نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم آج رات روانہ ہونگے

اسلام آباد ( شبیر سدوزئی ) وزیراعظم شہباز شریف آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سینیئر قیادت کو لندن طلب کر لیا ہے، پارٹی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج رات برطانوی ائیر لائن سے لندن روانہ ہوں گے جبکہ احسن اقبال، مریم اورنگزیب، سعد رفیق، خواجہ آصف، ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ اور خرم دستگیر بھی لندن جائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

تمام پارٹی رہنماء برطانوی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 2260 سے بدھ رات 12:40 پر لندن کے لیے روانہ ہوں گے، تمام پارٹی رہنماء لندن میں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے واپس وطن کے لیے روانہ ہوں گے۔پارٹی اجلاس میں حکومتی، معاشی اور سیاسی اُمور پر غور ہوگا۔

Read Previous

اراکین کی خریدو فروخت کے ذریعے حکومت گرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سپریم کورٹ

Read Next

بھارتی خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خودکشی کرلی