ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) ریجنل پولیس آفیسر چوہدری محمد سلیم کا ریجن کے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبو د اور مسائل کے حل کے لیے احسن اقدام تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم نے بطور ریجنل پولیس آفیسر ڈیرغازیخان کا چارج سنبھالتے ہی ڈیرہ غازیخان ریجن کے چاروں اضلاع ،ڈیرہ غازیخان ،مظفر گڑھ ،راجن پور اور لیہ کے افسران و ملازمان کی فلاح و بہبود اور مسائل کے فوری ازالہ کے لیئے احکامات جاری کیئے کہ ریجن بھر سے کسی پولیس آفیسر یا ملازم کو تبادلہ ، پرموشن ، پینشن یا ویلفئر وغیرہ سے متعلق کسی بھی قسم کا کوئی مسلہ درپیش ہو تو وہ اپنی درخواست ہمراہ لاکرمیرے پیش ہوسکتا ہے
بصورت دیگر افسران و ملازمان اپنے مسائل میرے ذاتی نمبر پر بھی بتا سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ سے سب انسپکٹر کے عہدہ تک جتنے بھی ملازمان کی ترقی کے کیسز پینڈنگ ہیں ا ن کی فوری ترقی کےلیے بلاتاخیر حسب ضابطہ پرموشن بورڈ تشکیل دے کر رواں ماہ میں تمام رینکس پر ترقیاں عمل میں لائی جائیں ۔ ریجن بھرکے تمام افسران و ملازمان کے مسائل کے حل اور محکمانہ سزاوں اورترقی کے لیے کی گئی اپیلوں کے سلسلہ میں ریجنل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر اردل روم کا انعقاد کیا جائے تاکہ تمام پینڈنگ اپیلوں کی فوری سماعت کرکے انہیں بروقت میرٹ پر یکسو کیاجائے ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کا کہناتھاکہ ادار وں کی مضبوطی ملازمین کی فلاح سے مشروط ہے ۔ فورس کے مسائل کو جاننا اور انہیں حل کرنا میر ی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔