ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) ریجنل پولیس آفیسر محمد سلیم کا اوپن ڈورپالیسی کےتحت اپنےدفترمیں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کاانعقاد۔ریجن کے چاروں اضلاع ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفرگڑھ اور لیہ سے آنے والے درخواست دہندگان کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو دئیے گئے ٹائم فریم میں کاروائی کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم۔
درخواست دہندہ کی استدعا پر تھانہ شہرسلطان کے مقدمہ نمبر 525/21 میں سپشل ٹیم تشکیل دینے اور ڈی ایس پی جتوئی کو ٹیم کے ہمراہ آج ہی پیش ہونے کے حکم ۔تھانہ صدر ڈیرہ غازی خان کے 2017 کے مقدمہ میں تفتیشی آفیسر کو فوری طلب کرکے اندر دس یوم مغویہ کوبرآمد کرکے پیش کرنے کا حکم جاری ۔
درخواست دہندہ حسین بخش کی اس درخواست پر کہ اس کے بیٹے کے قتل کے ملزمان تھانہ سخی سرور میں ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروارہیے ہیں ایس ایچ او سخی سرور کو فوری طلب کرکے میرٹ پر کاروائی کا حکم دیا اور درج شدہ مقدمات کی تفتیش تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔عوام کی دادرسی، میرٹ اورقانون کی بالادستی کوہرصورت یقینی بنایا جائے۔ آرپی او ڈیرہ غازی خان