عمر سرفراز چیمہ کو گورنرپنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور: گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا نوٹیفیکیشن کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔گورنرپنجاب کو وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پرعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ قائم مقام گورنرکے فرائض انجام دیں گے۔عمرسرفراز چیمہ کو بطورگورنر پنجاب دی جانے والی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے

پولیس ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد اگر عمرسرفراز چیمہ گورنرہاؤس آئے توانہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Read Previous

ایمانوئیل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اُٹھا لیا

Read Next

عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا، وزیراعظم