عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان

لاہور ( بندیا اسحاق ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تاریخ جمعہ کو دینے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان جمعہ کو کروں گا، پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری جدوجہد امریکا کی غلامی سےآزادی کیلئے ہے، موجودہ حکومت امریکی سازش کےتحت وجود میں آئی۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے چوروں اور لٹیروں کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کے لیے ملک کو آزاد کروانا ہوگا۔ عمران خان نے وکلا کو اسلام آباد مارچ کے لیے دعوت دی اور کہا کہ تحریک آزادی میں وکلاء نے جو کردار ادا کیا اسی طرح اسلام آباد مارچ کو کامیاب بنائیں۔

Read Previous

حکومت نے بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیشن کی تشکیل کا حکم چیلنج کردیا

Read Next

سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گیا