شہباز گل موٹروے پر حادثے میں زخمی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی موٹروے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ زخمی ہوگئے۔
حادثہ ایم ٹو خانقاہ ڈوگراں کی حدود میں پیش آیا. حادثے کے فوری بعد موٹر وے پولیس کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔

شہباز گل اپنی گاڑی میں لاہور سے اسلام آباد آرہے تھے کہ گاڑی کو خانقاہ ڈوگراں کے قریب حادثہ پیش آیا۔
گاڑی میں شہباز گل سمیت چار افراد سوار تھے اور چاروں معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Previous

بھارت میں 19 سالہ مسلمان نرس اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

Read Next

گورنر کا حمزہ شہباز کی حلف برداری کا فیصلہ سنانے والے جج کے خلاف ریفرنس کا اعلان