اسلام آباد ( شبیر سدوزئی ) افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ بنانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی تقسیم پیدا کرنا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل(ریٹائرڈ) ہارون اسلم اورجنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پرچلائے گئے تھے۔ اس طرح کی جعلسازی اوردھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیارکرچکی ہے