ریاض: سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نیوی ﷺ میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی۔
متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اورکینیڈا میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ پاکستان کے علاوہ بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی جائے گی۔افغانستان میں گزشتہ روز عید الفطر منائی گئی۔ قندھار کی عید گاہ میں امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بھی عید کی نماز ادا کی۔