ڈیرہ غازی خان ( شبیر خان سدوزئی ) علی جانی اڈہ تبدیلی کے بعد ایک بار پھر متحرک ماہ رمضان کا تقدس پامال سٹیج ڈرامہ کی تشہیری مہم میں فحاشی پھیلنے کا پلان تشکیل پولیس خاموش تماشائی عوام کا ڈی پی او ڈیرہ سے عید پر فحاشی پروگرام بند رکھنے کا مطالبہ
جام پور روڈ پر ڈرامہ کی آڑ میں فحاشی پھیلانے اور پولیس کی بروقت مداخلت کے بعد دوبارہ بد نام زمانہ علی جانی نے نزد نیوجنرل بس اسٹینڈ پر فحاشی کا اڈہ کھول لیا
تفریحی ڈرامہ کی تشہیری مہم میں فحاشی کی بکنگ بھی جاری ہے ضلعی انتظامیہ سے عید پر تفریحی پروگرام کی اجازت لےکر ماہ رمضان کا تقدس پامال کرتے ہوئے دھول کی تھاپ پر تشہیری مہم شروع کردی ہے
ذرائع کے مطابق پرڈیوسر علی جانی نے پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے بے ہودہ فحاشی ڈراموں کو تفریح کے نام پر نوجوان نسل میں فحاشی پھیلانا شروع کردی ہے اہل علاقہ کے مطابق رات گئےتک بڑے بڑے سپیکروں کے زریعے مجروں کی آوازوں سے پریشان ہے
پولیس کو کئی بار شکایت کرنے کے باوجود شنوائی نہ ہوئی شہری محمد شبیر خان ، محمد وسیم ، عبدالعزیز، محمد ناصر نے بتایا کہ ڈرامہ کی آڑ میں علی جانی نے فحاشی کی بکنگ شروع کررکھی اور چاند رات پر فحاشی کا مکمل پلان بنا رکھا ہے جس پر انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے اور عید پر فحاشی کا اڈہ بندرکھنے کا مطالبہ کیا ہے