بھارتی مسلمان ماہی گیروں نےعدالت سے مرنے کی اجازت مانگ لی

نئی دہلی: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کے ظلم وستم کا شکار اورروزگارسے محروم ہونےوالے مسلمان ماہی گیروں نے مرنے کے لئے عدالت سے اجازت مانگ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کے علاقے پوربندر سے تعلق رکھنے والے 600 مسلمان ماہی گیروں نے گجرات ہائیکورٹ میں قتل رحم کی درخواست دائرکردی۔

مسلمان ماہی گیروں کی تنظیم کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ ہندوانتہاپسندوں نے روزگارچھین لیا ہے۔ لائسنس اوراجازت نامے ہونے کے باوجود مسلمانوں کوماہی گیری نہیں کرنے دی جارہی ہے۔ ماہی گیر اوران کے خاندان فاقہ کشی اوربدترین حالات کا شکار ہیں۔

ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی وزیراعلیٰ اور گورنر تک بھی اپنی شکایت پہنچائی ہے تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود کسی نے بھی ان کی فریاد نہیں سنی۔مسلمان ماہی گیروں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ زندہ رہنا نہیں چاہتے اس لئے انہیں مرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت سے مرنے کی اجازت طلب کرنے والے مسلمان ماہی گیروں کا تعلق بھارت میں عدم تشدد کی سوچ کے علمبردارمہاتما گاندھی کے آبائی وطن سے ہے۔

Read Previous

تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے مارشل لاء کی دھمکی دی گئی، وزیر خارجہ

Read Next

فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت