بھارتی خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو میں 27 سالہ خاتون نے شوہرکے گھرمیں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخودکشی کرلی۔خودکشی کرنے والی خاتون کی 6 اپریل کو شادی ہوئی تھی اوروہ شوہرسے ایسا گھر لینے پراصرار کررہی تھیں جس میں ٹوائلٹ موجود ہو۔ دونوں کے درمیان اس بات پرجھگڑا بھی ہوا تھا۔

خودکشی کرنے والی خاتون مقامی اسپتال میں نوکری کرتی تھیں اورسسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی تھیں اوروہیں ان کی لاش کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ خاتون کی والدہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Read Previous

نواز شریف نے لندن میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم آج رات روانہ ہونگے

Read Next

جنوبی کوریا کے نومنتخب صدر نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا