نئی دہلی: بھارت میں مسلمان دشمنی عروج پرہے۔ انتہاپسند ہندوؤں نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ مسمارکرنے کا مطالبہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند ہندوتنظیم نےمہاراشٹرکی ریاستی حکومت سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ ڈھانے کا مطالبہ کردیا۔
ہندوانتہاپسندوں نے مغل بادشاہ اورنگزیب کو ’مسلمان بادشاہ ‘ قراردیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرمیں اورنگزیب کے مقبرہ بننا ہی نہیں چاہئیے تھا اوراب اسے گرا دینا چاہیئے۔
ہندوانتہاپسندوں کی اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کی دھمکیوں کے بعد مقامی مسجد کمیٹی کی درخواست پرمحکمہ آثارقدیمہ نے اورنگزیب کا مقبرہ 5 روز کے لئے بند کردیا۔مہاراشٹرکی ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرنے بھی اورنگزیب کوبھارت دشمن قراردیا تھا۔