امیر عبدالقدیر اعوان 17 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ملتان ( رانا سہیل ) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا 17 روزہ دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ائیرپورٹ پرسلسلہ عالیہ و تنظیم الاخوان راولپنڈی و اسلام ٓباد ڈویژن کے ذمہ داران جن میں صدر پنڈی ڈویژن غلام قادری صاحب،جنرل سیکرٹری ارشد صاحب،آصف الرحمان جنرل سیکرٹری اسلام آباد ڈویژن،صاحب مجاز و امیر سلسلہ عالیہ طارق صاحب،ڈاکٹر منیر صاحب مجاز سلسلہ عالیہ اور امجد اعوان سیکرٹری نشرواشاعت پاکستان بھی شامل تھے نے حضرت کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔


امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے برطانیہ کے مختلف شہروں جن میں لندن،برمنگھم،مانچسٹر،سکاٹ لینڈ،براڈفورڈ،شیفلڈ اور گلاسگو شامل ہیں سراجا منیرا کانفرنسز کے موضوع پر پروگرام ہوئے اس کے علاوہ مختلف مساجد میں جمعتہ المبارک کے موقع پر بھی آپ نے خطاب فرمائے اور مختلف کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں اس کے علاوہ انفرادی طور پر بھی لوگوں نے اپنی روحانی تربیت کے لیے آپ سے ملاقاتیں کیں۔ذکر اذکار کی محافل کا بھی اہتمام کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کے معاشرے میں بھی جو اچھی اقدار ہیں اگر آپ تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ ساری اقدار اور قوانین جن سے ان معاشروں میں بہتری نظر آرہی ہے یہ سارے دین اسلام کے اپنائے ہوئے ہیں۔جو بھی دین اسلام کے قوانین پر عمل کرے گا چاہے وہ غیر مسلم معاشرہ ہی کیوں نہ ہو دنیاوی فائدہ وہ بھی حاصل کر ے گا۔

Read Previous

کسی شر پسند عناصر کو معاشرے کا امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ۔آر پی او

Read Next

چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے کو اہل محلہ نے پکڑلیا