افغانستان سے اسمگل ہونے والی اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی

کوئٹہ: اے این ایف کی پشین میں کی گئی کارروائی میں 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی گئی۔ اے این ایف حکام کے مطابق انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور ضلع پشین کراچی روڈ پر واقع کلی شبیزئی کےغیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اتنی بھاری مقدار میں قبضے میں لی گئی منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی اور بعدازاں ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، تاہم اے این ایف کی برووقت کارروائی میں یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

Read Previous

حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان

Read Next

اپنے سیاسی بیانیوں کے لیے سب نے عدالتوں کا مذاق بنا دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ