احمد پور شرقیہ میں فائرنگ سے چھ افراد قتل

احمد پور شرقیہ: نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے جیل سے رہا ہوکر آنے والے سمیت 6 افراد کو قتل کردیا جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔احمد پور شرقیہ کے نواحی موضع ٹبی ڈھکواں کا رہائشی ارشاد گھلو جو کہ عرصہ دراز سے قتل کے مقدمے میں جیل میں بند تھا، گزشتہ روز رہا ہوا۔

اس کے رشتے دار اسے جیل سے لا رہے تھے کے احمد پور شرقیہ کے ایل پی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے شدید فائرنگ کر دی جس سے 6 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت انتہائی نازک ہونے پر بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا.
ارشاد گھلو نے کچھ عرصہ قبل مخالف برادری کے شخص کو قتل کر دیا تھا۔

Read Previous

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں 21 روپے تک کا اضافہ

Read Next

عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد