11 سالہ بچہ قتل، آنکھیں نوچ ڈالی، کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے

سرگودھا: 11سالہ بچے کے قتل کی لرزہ خیز واردات، سفاک قاتلوں نے آنکھیں نوچنے کے بعد کلہاڑی سے لاش کے ٹکڑے کردیے۔

27چک میں 11 سالہ محمد فیاض کو کلہاڑی سے قتل کر دیا گیا جبکہ اس کی آنکھیں نوچنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ علاقے میں خوف و غصہ کی لہر، لواحقین نے سرگودھا اجنالہ روڈ رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دی۔

آر پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی جب کہ پولیس نے مقتول کے والد کی نشاندہی پر تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

Read Previous

فوج ملک کیلئے عمران خان سے زیادہ ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

Read Next

اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات خراب نہ ہوتے تو آج حکومت میں ہوتے، فواد چوہدری