وزیراعظم نے تنقید کے بعد چارٹرڈ کی بجائے کمرشل پرواز پر عمرے پر جانے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد ( شبیر خان ) وزیر اعظم شہباز شریف کے شریف خاندان اور دیگر جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ پی آئی اے چارٹرڈ جہاز پر عمرہ ادائیگی کیلئے جانے کی حقیقت سامنے آگئی۔

حکومتی دعوے کے برعکس عوامی تنقید کے بعد چارٹرڈ طیارے کی بجائے کمرشل پرواز پر عمرے پر جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ 777 چارٹرڈ جہاز کیلئے خط وزارت خارجہ کی جانب سے لکھا گیا، جس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول موجود ہے۔ وزارت خارجہ نے پی آئی اے کو چارٹرڈ جہاز اسٹینڈ بائے یعنی تیار رکھنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عوامی ردعمل اور تنقید پر حکومت نے پلان تبدیل کرلیا۔ وزیراعظم نے شریف خاندان اور پارٹی سربراہانِ کیساتھ کمرشل پرواز پر عمرہ ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خارجہ نے کمرشل پرواز میں ٹکٹس کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا اور پی آئی اے کو عمرہ ادائیگی کیلئے کمرشل پرواز میں80 سیٹیں مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سیٹوں کی بکنگ وزارت خارجہ کی جانب سے کروائی گئی اور پیسے بھی وہی ادا کریگی۔

Read Previous

روس نے جرمنی کے 40 سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا

Read Next

حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا