نیویارک کے ٹائمزاسکوائرپرزورداردھماکہ،بھگدڑ مچ گئی

نیویارک: امریکی شہرنیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائرپرزوردار دھماکہ ہوا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوربھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ علاقے میں موجود 3 گٹروں میں گیس بننے کے باعث ہوا۔ دھماکے کے بعد تینوں گٹروں میں آگ لگ گئی۔فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق علاقے کوگھیرے میں لے کرٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دھماکے کےبعد لوگوں کوافراتفری میں بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Previous

عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

Read Next

جواہرلال یونیورسٹی میں گوشت کھانے پر انتہا پسند ہندوؤں کا طلبا پر حملہ