مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

لاہور ( بندیا اسحاق ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی۔جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ وکیل مریم نواز کا مؤقف تھا کہ اعلیٰ قیادت کا حکم ہے کہ درخواست واپس لے لی جائے۔

گزشتہ روز، لاہور ہائی کورٹ کے تیسرے بینچ نے بھی مریم نواز کے عمرہ پر جانے کی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس پر چیف جسٹس نے جسٹس باقر علی نجفی اور جسٹس سردار شمیم پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دیا تھا۔

مریم نواز کا درخواست میں مؤقف تھا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں لیکن عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر ہونے کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے لیے نہیں جا سکتی لہٰذا عدالت عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

Read Previous

ایتھوپیا میں مسلمانوں پر گھات لگاکر حملے؛ 20 افراد جاں بحق

Read Next

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل