مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو سستا ہو گیا

لاہور ( بندیا اسحاق ) برائلر کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بہتر، مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔مرغی کا گوشت 16 روپے فی کلو سستا ہو گیا، چکن کی قیمت 376 روپے فی کلو مقرر ہو گئی۔ انڈے 130 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب سبزی منڈی میں مہنگائی کا راج جاری ہے، سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں مہنگی ہو گئیں ہیں، پیاز 60، ٹماٹر 145، لہسن 315 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی کے حوالے سے اہم خبر

Read Next

سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اُسے قبول کریں گے، وزیراعظم