سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرعوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، شہبازشریف

اسلام آباد ( شبیر خان ) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرعوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،

اور خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرعوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔

Read Previous

احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا

Read Next

وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں استعمال کیے گئے تاخیری حربوں کا پتہ ہے، لاہورہائی کورٹ