سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل

لاہور ( شبیر سدوزئی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کی ملاقات پر ردعمل جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفیکٹ لینے اور دینے والے اُن لوگوں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کی زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ملاقات کے لیے پہنچے، پی ٹی آئی چیئرمین نے انہیں قانونی مشاورت اور رائے طلب کرنے کے لیے حوالے سے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔

Read Previous

مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لے لی

Read Next

میانمار فوجی حکومت نے آنگ سان سوچی کو مزید 5 سال قید کی سزا سنادی