ترک صدر کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم بننے پر مبارک باد

اسلام آباد ( شبیر خان سدوزئی ) وزیراعظم شہباز شریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا، وزیراعظم بننے پر مبارک باد کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترک صدر نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کرنے اور مبارک باد دینے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں، دونوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

Read Previous

عام انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا اسمبلیوں کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان

Read Next

نئی حکومت میں کس جماعت کو کون سی وزارت ملے گی، معاملات طے پانا شروع