نئی دہلی: بھارت میں ایک اورانسانیت سوز واقعہ میں اونچی ذات کے ہندونے دلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے پرمجبورکردیا۔بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں سمیت اقلیتوں اورنچلی ذات کے لوگوں کا جینا مشکل کردیا۔اترپردیش کے شہر رائے بریلی میں اونچی ذات کے ہندونے دلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے پرمجبورکردیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دلت لڑکے کوکان پکڑ کرزمین پربیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکل پربیٹھا انتہاپسند ہندودلت لڑکے کواپنے پاؤں چاٹنے کا حکم دیتا ہے جبکہ اس کے دیگرساتھی ہنستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
On Camera: Dalit Boy Assaulted, Forced To Lick Feet In UP's Rae Bareli https://t.co/6zlIaJoe56
NDTV's Alok Pandey reports pic.twitter.com/xee2f2F9GV
— NDTV (@ndtv) April 19, 2022
اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت لڑکے پرمنشیات بیچنے کا الزام لگا کرانسانیت سوز سلوک کیا اورلڑکے کوبار بارمعافی مانگنے پرمجبورکرتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دلت لڑکے کی شکایت پر7افراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔