احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا

اسلام آباد ( شبیر خان ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیاست میں نئی روایت قائم کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر مدعو کر لیا۔احسن اقبال کی جانب سے اسدعمر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس کے مطابق احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی عشائیہ کی دعوت دے دی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ ڈنر میں احسن اقبال کی جانب سے سابق حکومت کیطرف سے عوامی مفاد کے شروع کیے جانیوالے منصوبوں پر روشنی ڈالی جائیگی اور ان کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال ہوگا، آپ کے مثبت جواب کا انتظار رہے گا ۔

Read Previous

تاریخی اقدام، پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ ہوگی

Read Next

سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکرعوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، شہبازشریف