3 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود عرب اتحاد کے حوثیوں پر فضائی حملے

صنعاء: حوثیوں کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی عرب اتحاد نے یمن میں فضائی حملے کردیے۔سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا کو آدھی رات کو نشانہ بنایا گیا جس کا آغاز حوثی کیمپوں اور ان کے مضبوط ٹھکانوں سے کیا گیا۔

یہ حملے حوثیوں کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے فوراً بعد ہوئے۔ حوثیوں نے اس شرط پر سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کی تھی کہ وہ اپنے فضائی حملے اور یمن کی ناکہ بندی بند ختم کردے جبکہ غیر ملکی افواج کو ہٹا دے۔

واضح رہے کہ صرف ایک دن پہلے حوثیوں نے سعودی عرب میں 16 اہداف پر ڈرون اور میزائل داغے تھے جس سے جدہ کے فارمولا ون ٹریک کے قریب ایک آئل پلانٹ آتشزدگی کی لپیٹ میں آگیا تھا۔

Read Previous

آزاد خارجہ پالیسی کو سبوتاژ کرنے کیلئے غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے، وزیراعظم

Read Next

دیکھنا ہے حکومت بچانی ہے یا پارٹی، عوام کا فائدہ کس میں ہے مدنظر رکھیں گے، سپریم کورٹ