یوکرین کو اسلحہ دینے والے ممالک کیلئے روس کی بڑی دھمکی

ماسکو: روس نے کہا ہے کہ اس کے فوجی یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہم نے متنبہ کیا ہے کہ متعدد ممالک سے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل محض ایک خطرناک اقدام ہی نہیں بلکہ ایسا اقدام بھی ہے جس سے فراہم کیے جانے والے اسلحے ہمارا اہداف بن جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو نے “یوکرین کو ہتھیاروں کی بغیر سوچے سمجھے منتقلی کے نتائج کے بارے میں متنبہ کیا تھا جیسے کہ امریکا کا مین-پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائل سسٹم وغیرہ۔

ریابکوف نے کہا کہ واشنگٹن نے ماسکو کے انتباہ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جبکہ روس مغربی میڈیا اور کاروباری طبقے کو ملک بدر کرکے حالات کو مزید بدتر نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کو “روسی معیشت کو شدید دھچکا پہنچانے کی کوشش کی بھی مذمت کی لیکن یہ بھی کہا کہ ماسکو نقصان سے بچنے کے لیے موثر حکمت عملی سے کام کررہا ہے۔

Read Previous

بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی جیت؛ سابق کامیڈین وزیراعلیٰ نامزد

Read Next

سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بھارت کے سفر پر پابندی عائد کردی