ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں 10رمضان بازار قائم کردئیے ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک رمضان بازاروں میں انتظامات چیکنگ کیلئے متحرک ہوگئے ہیں،حمزہ سالک نے ماڈل بازار اورآرٹس کونسل رمضان بازار کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،ڈی او انڈسٹریز بلال احمد و دیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے،شہریوں کیلئے رمضان بازاروں میں حکومت پنجاب کی فراہم کردہ سستی اشیاء مہیا ہوں گی،
رمضان المبارک برکتوں و رحمتوں کا مہینہ ہے،شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے،رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کا وافر سٹاک موجود ہوگا،حمزہ سالک نے کہا کہ اشیاء کا سٹاک ختم ہونے سے قبل مزید اشیاء کی ڈیمانڈ کی جائے تاکہ خریداری کا تسلسل قائم رہے،انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں کسی کو قیمتوں میں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے گا،تاجر ماہ مقدس میں روزہ داروں کیلئے قیمتیں کم رکھیں،اشیائے خوردونوش کا سٹاک جلد از جلد رمضان بازاروں میں میسر ہوگا جو شہری رعایتی نرخوں پر خرید سکیں گے۔