پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نہیں چاہتے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں، چوہدری شجاعت

لاہور( شبیر سدوزئی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ( ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نہیں چاہتے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں۔

چوہدری شجاعت حسین اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی شیروانی کا بھی تذکرہ ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنیں، دونوں جماعتوں کو خدشہ ہے کہ ہمارے جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آجائیں۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ق لیگ دوبارہ سے بہت مضبوط نہ ہوجائے، لیکن اگر معاملہ طے ہو تو شیروانی تیار ہونے میں کونسا وقت لگتا ہے۔

Read Previous

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 18 سال سے کم عمر کی شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا

Read Next

قرض مانگنے والوں کی عزت نہیں ہوتی ہمیں ملکی معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا، عمران خان