پی ایف اے کی کارروائی، شربت بنانے والا جعلی پروڈکشن یونٹ پکڑا

لاہور ( شبیر سدوزئی ) جعلسازوں کی ایک اور کوشش ناکام، تاج پورہ میں معروف برانڈ کا لال شربت بنانے والا جعلی پروڈکشن یونٹ پکڑا گیا۔مقدمہ درج 900 لیٹر تیار محلول، 1550 خالی بوتلیں، 125 لیٹر گلوکوز سیرپ، ممنوعہ کیمیکلز، جعلی لیبلنگ اور مشینری برآمد کر لی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ویجیلینس ٹیم کی ریکی کے بعد جعلی لیبلنگ کرنیوالے خفیہ یونٹ پر کارروائی کی گئی، ممنوعہ کیمیکلز اور مصنوعی فلیورز سے تیار کردہ محلول کو اصل برانڈز کی لیبلنگ کی جا رہی تھی۔

رفاقت علی نسوآنہ نے کہا پروڈکشن یونٹ میں معروف برانڈز کی جعلی کاربونیٹیڈ ڈرنکس اور جوسز بھی تیار کیے جا رہے تھے، غیر معیاری سٹوریج، حشرات کی موجودگی، گندہ اور بدبودار ماحول بھی پایا گیا۔

Read Previous

دیربالامیں مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 9 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Read Next

ایسے موبائل فونز جن پر 31 مارچ کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گا