سفاک نوجوان نے اپنی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح کر ڈالا

مظفرآباد: آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں درندہ صفت چچا نے اپنی 6 ماہ کی بھتیجی کو ذبح کردیا جبکہ پوتی کو بچاتے ہوئے دادی بھی زخمی ہوگئیں سفاکی کا یہ واقعہ بھمبر کے نواحی علاقے موڑہ سدھا میں پیش آیا جہاں جنونی نوجوان نے اپنی کمسن بھتیجی کو بے رحمی سے قتل کیا بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

چوبیس سالہ عبدالجلیل نے اپنی حقیقی چھے ماہ کی بھتیجی کو ذبح جبکہ اپنی ماں کو زخمی کر ڈالا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھمبر میں زخمی خاتون کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ بچی کی نعش ضروری کاررواٸی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گٸی۔

عبدالجلیل نے اپنی بھتیجی زمل فاطمہ دختر محمد قاسم جس کی عمر صرف چھے ماہ تھی کو چھری کے ساتھ پہلے بےدردی سے ذبح کیا اور اس کے بعد اس کے سینے میں کئی وار کیے۔ بچی کو بچانے کی کوشش کرنے والی اپنی ماں کو بھی ملزم نے زخمی کر دیا۔

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، بچی کی والدہ اور والد غم سے نڈھال ہیں پولیس نے کارروائی ہوٸے ملزم عبدالجلیل کو گھر کے قریب واقع مسجد سے گرفتار کر لیا ہے۔

Read Previous

حکومت اور اپوزیشن کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں

Read Next

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر