راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا سوتیلا بھتیجا گرفتار

راولپنڈی ( شبیر سدوزئی ) شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے سوتیلے بھتیجے کو گرفتار کرلیا گیا۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے بات کرنے کے بہانے کمرے میں لے جاکر زیادتی کی جب کہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم توقیر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی میرٹ اور حقائق پر تفتیش کی جائے گی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔دوسری جانب ایس پی رانا عبدالوہاب نے کہا کہ عورتوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔

Read Previous

بھارت نے پاکستان کو اپنے متنازعہ منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی کروا دی

Read Next

حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ سب کو نوکریاں دے، وزیراعظم