ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔کمشنر

ڈیرہ غازی خان ( شبیر سدوزئی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر موضع چٹ پانی میں تحصیل کمپلیکس کوہ سلیمان کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ روز موقع پر نشانات لگا کر تعمیراتی کام شروع کرایا۔پہلے مرحلے میں پولیٹیکل اسسٹنٹ،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے دفاتر قائم ہوں گے۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری زراعت،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے ماڈل لائیو سٹاک فارم کے ساتھ چوکی والا میں سوشل سیکورٹی ہسپتال کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Read Previous

تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے۔پرنسپل

Read Next

ڈیرہ غازی خان میں 10رمضان بازار قائم ؛ محمد حمزہ سالک