بھتیجے کواغوا اور قتل کرنے پر پھوپھی کو سزائے موت، آشنا کو قید کا حکم

عدالت نے بھتیجے کواغوا اور قتل کرنے پر پھوپھی کو سزائے موت جب کہ آشنا کو 7 سال قید کا حکم دے دیا۔کم سن بچے کی پھوپھی کو عدالت نے سزاے موت اور اسکے آشنا کو 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔

واضح رہے عارف والا محمد نگر کے نواحی گاؤں میں گزشتہ سال پھوپھی نے اپنے آشنا کے ساتھ ملکر بھتیجے کواغوا کے بعد قتل کردیا تھا، کم سن بچے کو پانی کے ڈرم میں ڈبو کر قتل کیا اور لاش گھر میں گڑھا کھود کر چھپائی تھی۔

Read Previous

تحریک عدم اعتماد؛ زرداری ہمارے ایم این ایز کو خریدنا چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Read Next

سندھ حکومت نے شاہ رخ جتوئی پر عائد دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی حمایت کردی