یوکرین نے 2 روسی فوجی گرفتارکرلئے

کیف: یوکرین نے روس کے2 فوجیوں کوگرفتارکرلیا ہے ۔یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ روس کے 2 فوجیوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسزنے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر2 گرفتارروسی فوجیوں کی تصاویرشئیرکردیں۔ روسی فوجیوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔روس کی جانب سے 2 فوجیوں کی گرفتاری کی اطلاعات پرردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

روس نے گزشتہ روز یوکرین پرحملہ کردیا تھا۔ حملے میں یوکرین کے متعدد شہروں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرین اورروسی فوجی دستوں میں زمینی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

Read Previous

روسی صدر پیوٹن سے یوکرین پرحملے روکنے کوکہا ہے، فرانسیسی صدر

Read Next

میٹا نے دنیا کی تمام بڑی زبانوں کے عالمی مترجم سافٹ ویئر پر کام شروع کردیا