وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ غازی خان سے ڈائریکٹر فنانس کی سرپرستی ٹینڈر اوپننگ پر گورنمنٹ کو نقصان پہنانے والے افسران کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
ڈیرہ غازی خان( شبیر سدوزئی ) محکمہ ہائی وے مظفر گڑھ کے ایکسئن کی سرپرستی کمشنر آفس میں اوپن کروائے گئے ٹینڈرز کی بندر بانٹ
ایکسئن شہزاد سمیع نے کلرک رانا طالب کے زریعے لاکھوں روپے کمیشن لیکر 4فیصد سے زائد ریٹ پر جاری کر دیئے
ذرائع کے مطابق افسران اور کرپٹ ٹھیکیدار رمضان گجر اور اسکے بیٹے مصطفی گجر نے ایکسئن اور کلرک کی کرپشن چھپانے کے لیے میڈیا کے نام پر 6لاکھ روپے حاصل کرکے میڈیا کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ اسکے علاوہ اینٹی کرپشن افسران کا حصہ بھی 10لاکھ پہچا دیا گیاجس سے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور نا ہی کوئی کاروائی کی جرات کر سکتا ھے
https://www.facebook.com/100051753933533/videos/320942936484480/
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت مظفر گڑھ کے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹیریل کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس عبید رشید کی ملی بھگت سے منصوبے تکمیل سے قبل کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں چند روز قبل محکمہ ہائی وے لیہ کے ٹینڈرز اوپنگ کے دوران ٹھیکیداروں میں اس وجہ سے جھگڑا ہوگیا تھا

جس میں نام نہ بتانے کی شرط پر ایک ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ ایکسئن ہائی وے لیہ یزدانی نے سات کروڑ سے زائد کے کام پر ٹھیکیدار خاور بھٹہ نامی ٹھیکیدار سے ساز باز ہوکر اس کو کام دینے کی کوشش کی تھی جس پر دوسرے ٹھیکیداروں نے مداخلت کی تو ایکسئن نے چالاکی سے وقاص نامی فرم جو خاور بھٹہ کا دست راس ہے کو جاری کردیا اور مداخلت کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے پنجاب گورنمنٹ کے بجٹ پر ہاتھ صاف کرنے والے کرپٹ ترین افسران کی تعیناتی کے دوران جاری منصوبوں کی شفافیت بارے نیب کو کاروائی کے احکامات جاری کریں