پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کریں گے لاہور میں شہبازشریف کی جانب سے میڈیا مالکان اور مدیران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا

جس میں میڈیا گروپ کے ایاز خان اور اعجاز الحق نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملکی اقتصادی حالات بہت خراب ہیں، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم پر دن رات کام ہورہا ہے۔

شہبازشریف نے جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کیلئے ٹائم فریم نہیں دے سکتے، پیکا ایکٹ کی عدالت اور ایوان میں بھرپور مخالفت کرینگے ، اس ایکٹ کیخلاف قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلیے ریکوزیشن کی ہدایت کردی ہے۔

Read Previous

تحریک عدم اعتماد کیلیے اپوزیشن کے تین بڑوں کی ایک اور بڑی بیٹھک متوقع

Read Next

امریکا میں تمغۂ بہادری پانے والے پاکستانی نژاد مزاحمت پر راہزنوں کے ہاتھوں قتل